آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔ آئی سی سی کی جانب سے پلیئرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم 12ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ محمد رضوان […]
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔
آئی سی سی کی جانب سے پلیئرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم 12ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ محمد رضوان 7ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بابر اعظم اس سے قبل 11ویں نمبر پر موجود تھے۔
ٹیسٹ بیٹر رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، بھارت کے یشسوی جیسوال تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ چوتھے اور عثمان خواجہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بھارت کے روی چندر ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ تیسرے اور پیٹ کمنز چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلے نمبر پر موجود جبکہ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟