’اننت امبانی کی شادی میں شرکت کرکے خود کو ’بیچنا‘ نہیں چاہتی‘

بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ کی صاحبزادی و یوٹیوبر عالیہ کشیپ کا کہنا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کرکے خود کو بیچنا نہیں چاہتیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایت کار انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ نے انکشاف کیا کہ مجھے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی […]

 0  3
’اننت امبانی کی شادی میں شرکت کرکے خود کو ’بیچنا‘ نہیں چاہتی‘

بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ کی صاحبزادی و یوٹیوبر عالیہ کشیپ کا کہنا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کرکے خود کو بیچنا نہیں چاہتیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایت کار انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ نے انکشاف کیا کہ مجھے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں مدعو کیا گیا تھا لیکن میں نے شرکت سے انکار کردیا تھا۔

عالیہ کشیپ نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ان تقریبات میں اس لیے شرکت نہیں کی کیونکہ میں خود کو ’بیچنا‘ نہیں چاہتی تھی۔

عالیہ کشیپ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی اننت اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ امبانی کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھ رہی ہوں لیکن یہ شادی سے زیادہ ایک سرکس بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امبانی خاندان یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز کو اپنی اس شادی کی تشہیر کے لیے خرید رہا ہے اور مجھے ان تقریبات سے کئی زیادہ عزیز اپنی عزت نفس ہے۔

واضح رہے کہ اننت اور رادھیکا امبانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز سنگیت سے ہوا تھا جس میں بالی ووڈ اداکار اور ہالی ووڈ گلوکاروں سمیت کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow