کیا ایشوریا کی دبئی میں کروڑوں کی پراپرٹی موجود ہے؟

سابق حسینہ عالم اور بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی ملکیت میں دبئی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کسی زمانے میں ہندی سینما کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ایشوریا رائے نے اپنے عروج کے دور میں نہ صرف فلموں بلکہ اشتہارات اور دیگر مد […]

 0  2
کیا ایشوریا کی دبئی میں کروڑوں کی پراپرٹی موجود ہے؟

سابق حسینہ عالم اور بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی ملکیت میں دبئی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کسی زمانے میں ہندی سینما کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ایشوریا رائے نے اپنے عروج کے دور میں نہ صرف فلموں بلکہ اشتہارات اور دیگر مد میں بیش بہا پیسہ بنایا ہے۔ ماضی میں ان کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ میں بھی ہوتا تھا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے فلمی کیرئیر میں کئی لازوال کردار سے منفرد پہچان بنانے والی اداکارہ دبئی میں کروڑوں روپے کی جائیداد کی مالک مالک ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سابق مس ورلڈ کا دبئی میں جمیرہ گالف اسٹیٹس میں واقع ایک عالیشان گھر بھی موجود ہے جس کی قیمت تقریباً 15 کروڑ روپے ہے۔

اس کے علاوہ بالی وڈ اداکارہ کی مجموعی مالیت کی بات کریں تو اطلاعات کے مطابق وہ 776 کروڑ روپے تک جاپہنچتی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت بھی ایشوریا رائے عموماً ایک فلم کے لیے 10 سے 12 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے امیتابھ بچن کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2011 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow