جسٹن بیبر کی کس بات پر بھارتی ان کا مذاق اڑا رہے ہیں؟

ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی سنگیت کی تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد بھارتی جسٹن بیبر کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ جسٹن بیبر نے گزشتہ ہفتے ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی سنگیت کی تقریب میں ایک گھنٹے کی پرفارمنس کے لیے 10 ملین ڈالرز حاصل […]

 0  4
جسٹن بیبر کی کس بات پر بھارتی ان کا مذاق اڑا رہے ہیں؟

ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی سنگیت کی تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد بھارتی جسٹن بیبر کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

جسٹن بیبر نے گزشتہ ہفتے ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی سنگیت کی تقریب میں ایک گھنٹے کی پرفارمنس کے لیے 10 ملین ڈالرز حاصل کیے تھے لیکن بھارتی انٹرنیٹ صارفین کو لگتا ہے انکا لباس اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ انھوں نے اتنی بڑی رقم لی ہوگی۔

کینیڈین پاپ اسٹار کو اننت امبانی کی سنگیت میں سفید بنیان، سیاہ بیس بال کیپ اور سیاہ شارٹس کے میں نظر آئے تھے، انھیں ایک تصوری میں دولہا اور دلہن کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ اس تصوری میں ان کے زیر جامعہ بھی صارف دیکھ رہا تھا جس سے ان کی بے پروائی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس لباس کا مذاق اڑایا ہے، ایک ایکس صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جسٹن بیبر کو امبانی کی سنگیت میں اس لباس کے لیے 10 ملین ڈالرز دیے گئے، کچھ لوگوں کی قسمت بہت اچھی ہوتی ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یار، یا تو یہ پاجامہ پہنے لے یا کچھا پہن لے‘، ایک شخص نے لکھا کہ ’آپ کے پاس پیسے ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ شریف آدمی ہیں‘،

ایک شخص نے جسٹن بیبر کی پرفارمنس کے دوران انکی جیکٹ اور زیرجامعہ کی تصاویر شیئر کیں اور حیرانی کا اظہار کیا کہ اس کے لیے گلوکار کو 83 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے گئے۔

خیال رہے کہ اننت امبانی کی سنگیت کی تقریب میں ناصرف بھارتی بلکہ غیر ملکی گلوکار جسٹن بیبر نے بھی اپنے فن کیا تھا۔

اننت امبانی کی سنگیت تقریب میں عالمی شہرت یافتہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز، بالی ووڈ اسٹار سمیت کھیلوں اور فیشن کی مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow