امیتابھ بچن سال میں دو بار اپنی سالگرہ کیوں مناتے ہیں؟
ممبئی: امیتابھ بچن بالی وڈ کے ’شہنشاہ‘ ہیں جنہوں نے اپنی لاجواب اداکاری سے کروڑوں مداحوں کو متاثر کیا۔ فلم اسٹار آج 11 اکتوبر کو اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ سال میں دو بار سالگرہ مناتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے زندگی کی 82ویں […]
ممبئی: امیتابھ بچن بالی وڈ کے ’شہنشاہ‘ ہیں جنہوں نے اپنی لاجواب اداکاری سے کروڑوں مداحوں کو متاثر کیا۔ فلم اسٹار آج 11 اکتوبر کو اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ سال میں دو بار سالگرہ مناتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے زندگی کی 82ویں بہاریں دیکھ لیں۔ آج سالگرہ کے موقع پر ہزاروں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے ممبئی کے علاقے جلسا میں واقع ان کے بنگلے کے باہر جمع ہو رہے ہیں۔
امیتابھ بچن 11 اکتوبر 1842 کو الہ آباد میں ہری ونش رائے بچن اور تیجی بچن کے ہاں پیدا ہوئے۔ فلم اسٹار ہر سال 2 اگست کو اپنی دوسری سالگرہ مناتے ہیں۔
دراصل، وہ 1982 میں فلم ’کولی‘ کی کے سیٹ پر ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں بے ہوشی کی حالت میں فوری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
حادثے کے بعد ان کو پیٹ میں بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبی لحاظ سے مردہ قرار دے دیا گیا تھا، تاہم گھنٹوں طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں 2 اگست 1882 کو ایڈرینالین انجیکشن دے کر زندہ کیا۔
امیتابھ بچن اور ان کے مداح اس تاریخ کو فلم اسٹار کی دوسری سالگرہ قرار دیتے ہیں۔ حادثے کے بعد فلم ’کولی‘ کے اسکرپٹ مین تبدیلی کی گئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟