امریکا سے پاکستان کو شکست، شاہد آفریدی نے بڑی غلطی کی نشاندہی کردی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں امریکا کے خلاف پاکستانی ٹیم کی حیران کن شکست کی بڑی غلطی کی نشاندہی کردی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے یوٹیوب چینل […]
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں امریکا کے خلاف پاکستانی ٹیم کی حیران کن شکست کی بڑی غلطی کی نشاندہی کردی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر بیان جاری کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ سپر اوور کی پہلی گیند کھیلنے کے لیے فخر زمان کے بجائے افتخار کا انتخاب کر کے بہت بڑی غلطی کی، لفٹ آرم فاسٹ بولر کو کھیلنے کے لیے فخر زمان کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو ہرا دیا
شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ افتخار کو لفٹ آرم فاسٹ بولر کا سامنا کرنے کو کس نے کہا؟، سپر اوور میں محمد عامر کے بولنگ کے طریقے سے بھی شاہد آفریدی ناخوش نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ محمد عامر نے میچ کے دوران واقعی اچھی باؤلنگ کی اور میں بھی یہ سوچ رہا تھا کہ سپر اوور عامر سے ہی کرایا جائے، لیکن عامر نے سپر اوور میں بہت زیادہ اضافی رنز دیے اس سے بھی پاکستانی بیٹر کو کوئی مدد نہیں ملی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر تجربہ کار ہے اور یارکر کرانا جانتا ہے، گیند بھی سوئنگ ہو رہی تھی تو میرے خیال میں اسے اتنے رنز نہیں دینے چاہیے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟