الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلیے مرد ٹیچر کی انوکھی حرکت

بھارت میں لوک سبھا انتخابات 2024 کا تیسرا مرحلہ جاری ہے جہاں ایک مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلیے انوکھا طریقہ آزمایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ میں سرکاری سیکنڈی اسکول کی جانب سے الیکشن ڈیوٹی کیلیے اساتذہ کے ناموں کی فہرست تیار کر کے ضلعی انتظامیہ کو دی گئی۔ فہرست میں […]

 0  3
الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلیے مرد ٹیچر کی انوکھی حرکت

بھارت میں لوک سبھا انتخابات 2024 کا تیسرا مرحلہ جاری ہے جہاں ایک مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلیے انوکھا طریقہ آزمایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ میں سرکاری سیکنڈی اسکول کی جانب سے الیکشن ڈیوٹی کیلیے اساتذہ کے ناموں کی فہرست تیار کر کے ضلعی انتظامیہ کو دی گئی۔

فہرست میں مرد ٹیچر ستیش کمار کا نام بھی شامل تھا جس میں ان کی جنس خاتون بتائی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے شک کی بنیادی پر معاملے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دی۔

ستیش کمار نے ڈیوٹی سے بچنے کیلیے خود کو نہ صرف خاتون ظاہر کیا بلکہ یہ بھی بتایا کہ وہ حاملہ ہیں۔

کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ معاملے کی تحقیقات شروع کیں جس میں انکشاف ہوا کہ فہرست میں ستیش کمار کو جان بوجھ کر خاتون لکھا گیا تاکہ ان کی ڈیوٹی نہ لگائی جائے۔

اس بات کا علم ہونے کے بعد ڈی سی نے ستیش کمار، پرنسپل انیل کمار اور اسکول کے کمپیوٹر آپریٹر منجیت کو طلب کیا اور ان سے پوچھ گچھ کی۔

پرنسپل نے بتایا کہ غلطی ان کی طرف سے ہوئی اور نہ ہی گروپ ایجوکیشن آفیسر سے، وہ نہیں جانتے کہ غلطی کس نے کی؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow