چلتی بس میں مسافر موت کے منہ سے کیسے بچا؟ ویڈیو نے دل دہلا دیے

ٹوٹی پھوٹی سڑک پر چلنے والی بس کے مسافر اپنا توازن برقرار رکھنے کیلئے بس میں لگے ڈنڈوں کا سہارا لیتے ہیں لیکن ذرا سی بے احتیاطی انہیں بہت بڑے حادثے سے دوچار کرسکتی ہے۔ کچھ ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک مسافر بس میں پیش آیا جس میں مسافر اپنی جان گنوانے […]

 0  3
چلتی بس میں مسافر موت کے منہ سے کیسے بچا؟ ویڈیو نے دل دہلا دیے

ٹوٹی پھوٹی سڑک پر چلنے والی بس کے مسافر اپنا توازن برقرار رکھنے کیلئے بس میں لگے ڈنڈوں کا سہارا لیتے ہیں لیکن ذرا سی بے احتیاطی انہیں بہت بڑے حادثے سے دوچار کرسکتی ہے۔

کچھ ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک مسافر بس میں پیش آیا جس میں مسافر اپنی جان گنوانے سے بال بال محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بس کنڈیکٹر کی حاضر دماغی نے مسافر کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک مسافر جس نے ٹکٹ خریدنے کے لیے اپنے ہاتھ سے جیسے ہی ڈنڈا چھوڑا اوراپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا۔

اس دوران وہ بس کو جھٹکا لگنے کے باعث چلتی بس کے دروازے کی جانب گرگیا، ابھی وہ بس سے باہر گرنے ہی والا تھا کہ خوش قسمتی سے پاس کھڑے بس کنڈکٹر نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے اس کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بس کنڈیکٹر کے اس بروقت اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow