دوسری شادی کرنے پر بیوی نے شوہر کی بھری عدالت میں پٹائی کردی
بھارت میں بیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کی عدالت میں ہی سب کے سامنے پٹائی کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کی فیملی کورٹ میں شوہر وکاس کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو 7 سال ہوگئے لیکن اب تک اولاد نہیں ہوئی اس وجہ سے دوسری شادی کرلی ہے۔ تاہم […]
بھارت میں بیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کی عدالت میں ہی سب کے سامنے پٹائی کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کی فیملی کورٹ میں شوہر وکاس کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو 7 سال ہوگئے لیکن اب تک اولاد نہیں ہوئی اس وجہ سے دوسری شادی کرلی ہے۔
تاہم ناراض بیوی نے اس کی ایک نہ سنی اور بھری عدالت میں شوہر پر مکوں کی بارش کردی۔
پہلی بیوی نے عدالت میں کہا کہ وکاس ن ےمیرے علم میں لائے بغیر دوسری شادی رچائی اور اسی کے ساتھ رہ رہا تھا۔
عدالتی عملے، پولیس اہلکاروں اور اہلخانہ نے بمشکل وکاس کو پہلی بیوی کی پٹائی سے بچایا۔
عدالت نے پہلی بیوی کی جانب سے شوہر پر دائر کیے گئے مقدمات کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی اور فریقین کو تب تک عدالت سے باہر معاملہ سلجھانے کا مشورہ بھی دیا۔
رپورٹ کے مطابق وکاس کمار ریاست جھاکھنڈ کے دیوگھر میں مزدوری کا کام کرتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟