اقبال حسین سے دوسری شادی کیسے ہوئی؟ بشریٰ انصاری نے بتا دیا

کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کے اعتراف کے بعد مداحوں کو ان پر زور فرمائش پر اپنے شوہر سے بھی ملوا دیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر کیے جانے والے وی لاگ میں اداکارہ بشریٰ انصاری پہلی بار باضابطہ طور پر اپنے شوہر اقبال حسین کو سامنے لے […]

 0  3
اقبال حسین سے دوسری شادی کیسے ہوئی؟ بشریٰ انصاری نے بتا دیا

کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کے اعتراف کے بعد مداحوں کو ان پر زور فرمائش پر اپنے شوہر سے بھی ملوا دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر کیے جانے والے وی لاگ میں اداکارہ بشریٰ انصاری پہلی بار باضابطہ طور پر اپنے شوہر اقبال حسین کو سامنے لے آئیں۔

اس موقع پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ سب مجھ سے مختلف سوالات پوچھتے رہتے ہیں کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں؟ اور کیا آپ اکیلی رہتی ہیں؟ تو آج آپ کے تمام سوالات کا جواب حاضر ہیں پھر انہوں نے آواز دے کر اپنے شوہر اقبال حسین کو بلایا اور ان کا تعارف کرایا۔

bushra

اپنے وی لاگ میں دونوں میاں بیوی کا کہنا تھا بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں کسی بھی بڑی عمر کی خاتون یا مرد کی شادی کو زیادہ تر معیوب بلکہ جرم تصور کیا جاتا ہے جو کسی طرح بھی لائق تحسین نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے کہ اس دوران ڈائریکٹر اقبال حسین نے یہ کہتے ہوئے مجھے پرپوز کیا کہ ہم دونوں اکیلے رہتے ہیں کیوں نا زندگی ایک ساتھ گزاری جائے، اس لیے ہمیں شادی کر لینی چاہیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ طلاق کے بعد دوسری شادی کرنا بہت مشکل فیصلہ تھا، ابتداء میں تو میں شادی کیلئے کسی طور بھی راضی نہ تھی لیکن پھر قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کے سمجھانے پر میں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ اس لیے لگا کیونکہ میں خود بھی ذہنی طور پر تیار نہیں تھی۔

بشریٰ انصاری کے شوہر اقبال حسین نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں خصوصی طور پر سنبل آپا، اسماء عباس کے شوہر اور نیلم آپا کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا اور بشریٰ کو مجھ سے شادی کیلئے راضی کیا۔

اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کے علاوہ شوبز انڈسٹری کی دوستوں (بدر خیل ،روبینہ اشرف، بہروز سبزواری، سلطانہ صدیقی )نے بھی اس فیصلے میں اقبال کی ہی حمایت کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں اور وہ ہمارے اس فیصلے سے بہت خوش ہیں کہ ہم نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سے دوسری شادی کی خبریں پہلی بار نومبر 2019 میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت ڈراما نگار اقبال حسین نے اداکارہ سے دوسری شادی کی خبروں کی تردید کی تھی۔

اس کے بعد اگرچہ بشریٰ انصاری نے پہلے شوہر سے طلاق لینے کا اعتراف کیا تھا، تاہم انہوں نے واضح طور پر کھل کر دوسری شادی کا اعتراف نہیں کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow