سینئر اداکار نعیم طاہر کو شادی کیلیے کتنے پاپڑ بیلنا پڑے؟

کراچی : پاکستان ٹیلی وژن کے سینئر اداکار نعیم طاہر نے کہا ہے کہ پسند کی شادی کی خاطر رشتہ بھیجنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی تب کہیں جاکر کامیابی ملی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار نعیم طاہر نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ناظرین […]

 0  7
سینئر اداکار نعیم طاہر کو شادی کیلیے کتنے پاپڑ بیلنا پڑے؟

کراچی : پاکستان ٹیلی وژن کے سینئر اداکار نعیم طاہر نے کہا ہے کہ پسند کی شادی کی خاطر رشتہ بھیجنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی تب کہیں جاکر کامیابی ملی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار نعیم طاہر نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ناظرین سے بہت سی باتیں شیئر کیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ 1960 کی بات ہے میں اور یاسمین بہت اچھے دوست تھے اور ہم شادی بھی کرنا چاہتے تھے جبکہ میں کوئی ملازمت بھی نہیں کرتا تھا تو سوال یہ تھا کہ یاسمین کے گھر والے رشتہ کیونکر قبول کریں گے؟

ان دنوں یاسمین کے رشتے بھی بہت آرہے تھے تو اس نے مجھ سے کہا کہ اخبار میں ایک اشتہار آیا ہے کہ ایک بینک کے زیر اہتمام مقابلے کا امتحان لیا جارہا ہے تم اس میں کوشش کرو تو میں نے ایسا ہی کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

اس کے بعد مجھے اسلام آباد برانچ میں بحیثیت منیجر کی نوکری مل گئی جس کے بعد والدہ رشتہ مانگنے گئیں اور وہاں سے ہاں ہوگئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow