اجے دیوگن کس کرکٹر کی بائیو پک میں نظر آئیں گے؟
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اجے دیوگن فلم ’میدان‘ اور ’شیطان‘ کے بعد اب مشہور کرکٹر کی بائیو پک میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز پریتی سنہا نے دو روز قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم کرکٹر پلوانکر بلو کی زندگی […]
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اجے دیوگن فلم ’میدان‘ اور ’شیطان‘ کے بعد اب مشہور کرکٹر کی بائیو پک میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز پریتی سنہا نے دو روز قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم کرکٹر پلوانکر بلو کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں۔
دلت برادری سے تعلق رکھنے والے کرکٹر پلوانکر بلو کی زندگی پر رام چندر گوہا نے () کے عنوان سے کتاب شائع کی تھی جس کے مواد کو فلم کی شکل دی جائے گی۔
پلوانکر بلو کا سفر پونے کرکٹ کلب میں گراؤنڈ کیپر کے طور پر شروع ہوا تاہم 1986 میں قابلیت اور لگن کی وجہ سے ہندو جمخانہ کیلیے ان کا انتخاب کیا گیا۔
کتاب میں کرکٹر کے ان چیلنجز کی تفصیلات ہے جن کا سامنا ان کو اپنے پورے کیریئر میں ذات پات کے امتیاز کی وجہ سے کرنا پڑا۔
دوسری جانب، اجے دیوگن آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ میں بالی وڈ اداکارہ تبو کے ساتھ نظر آئیں گے جس ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟