63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کردیے گئے!

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو جنسی طور پر بلیک میل کرنے کی بنا پر میٹا نے 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کردیے۔ میٹا نے بدھ کو بتایا کہ افریقی ملک نائیجیریا میں تقریباً 63,000 اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے، ان میں سے زیادہ تر اکاؤنٹس امریکا میں بالغ مردوں […]

 0  2
63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کردیے گئے!

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو جنسی طور پر بلیک میل کرنے کی بنا پر میٹا نے 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کردیے۔

میٹا نے بدھ کو بتایا کہ افریقی ملک نائیجیریا میں تقریباً 63,000 اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے، ان میں سے زیادہ تر اکاؤنٹس امریکا میں بالغ مردوں کے مالیاتی جنسی استحصال میں ملوث تھے، جو مختلف انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر کو ایڈٹ کرکے لوگوں کو بلیک میل کرتے تھے۔

نائجیریا سے تعلق رکھنے والے آن لائن فراڈ کرنے والے ان افراد کو ’یاہو بوائز‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ لوگوں کو پیسے کمانے کا جھانسا دے کر نشانہ بناتے ہیں۔

فراڈ میں ملوث یہ افراد لوگوں کو اپنے جال میں پھانسنے کے لیے ان سے یہ بھی کہتے ہیں کہ نائیجیریا کے شہزادے کی جانب سے سرمایہ کاری پر شاندار منافع کی پیشکش گئی ہے۔

میٹا نے ایک بیان میں کہا کہ انسٹاگرام پر ایسے 63 ہزار اکاؤنٹس تھے، جبکہ فراڈ میں ملوث 7 ہزار 200 فیس بک اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا کی معروف کمپنی نے تقریباً 2500 اکاؤنٹس کے ایک چھوٹے مربوط نیٹ ورک کو بھی ختم کر دیا جسے تقریباً 20 افراد کے گروپ چلارہا تھا۔

اس جنسی بھتہ خوری، یا ’جنسی وصولی‘ میں، لوگوں کو دھمکی دی جاتی ہے کہ ان کی جنسی تصاویر، اصلی یا جعلی سوشل میڈیا پر جاری کردی جائے گی، انھیں دھمکی دی جاتی ہے کہ اگر وہ ایسا نہیں چاہتے تو انھیں ادائیگی کرنا ہوگی۔

میٹا کے نمائندے نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انھوں نے اس طرح کے نیٹ ورکس کو ختم کیا ہو، تاہم موجودہ آپریشن کا انکشاف صارفین میں ’آگاہی بڑھانے‘ کے لیے کر رہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow