3 سالہ بیٹی کو آنسوؤں سے پیالہ بھرنے کی سزا، مگر کیوں؟

والدین اکثر اپنے بچوں کی غلطیوں پر ان کی اصلاح کیلیے سزائیں دیتے ہیں لیکن ایک باپ نے تین سالہ بچی کو آنسوؤں سے پیالہ بھرنے کی انوکھی سزا دے دی۔ یہ عجیب وغریب واقعہ چین میں پیش آیا ہے جہاں مقامی میڈیا کے مطابق گوانگشی ژوانگ علاقے میں ایک شخص نے زیادہ وقت ٹی […]

 0  3
3 سالہ بیٹی کو آنسوؤں سے پیالہ بھرنے کی سزا، مگر کیوں؟

والدین اکثر اپنے بچوں کی غلطیوں پر ان کی اصلاح کیلیے سزائیں دیتے ہیں لیکن ایک باپ نے تین سالہ بچی کو آنسوؤں سے پیالہ بھرنے کی انوکھی سزا دے دی۔

یہ عجیب وغریب واقعہ چین میں پیش آیا ہے جہاں مقامی میڈیا کے مطابق گوانگشی ژوانگ علاقے میں ایک شخص نے زیادہ وقت ٹی وی دیکھنے پر اپنی تین سالہ بیٹی کو وہ انوکھی سزا دی جس کو سن کر وہ بھی حیران ہونے کے ساتھ پریشان ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے رات کو کھانے کے وقت بیٹی کو کھانے کے لیے بلایا لیکن بچی نے بات نہ سنی اور ٹی وی دیکھنے میں مشغول رہی جس پر والد کا پارہ ہائی ہوگیا۔

باپ نے آکر ٹی وی بند کر دیا اور بیٹی پر غصہ کیا تو وہ اپنے والد کے رویے پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔ تاہم اس موقع پر بھی اس کا دل نہ پسیجا اور اس نے روتی ہوئی بیٹی کو ایک انوکھی سزا سنا دی۔

زار وقطار روتی معصوم بچی کو چپ کرانے کے بجائے باپ نے ایک خالی پیالہ لا کر دے دیا اور حکم دیا کہ جب آنسوؤں سے یہ پیالا بھر لو تو پھر دوبارہ ٹی وی دیکھ سکتی ہو۔

چینی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بچی کو اپنے چہرے کے قریب پیالا تھامے ہوئے آنسو جمع کرتے دیکھا گیا تاہم پیالے کو دس سیکنڈ سے زیادہ رکھنے کے بعد، اس نے اپنے والد کو بتایا کہ اس کے ہاتھ تھکے ہوئے ہیں اور وہ مزید پیالا نہیں پکڑ سکتی۔

بیٹی کی اس تکلیف دہ صورتحال پر پدرانہ شفقت نے جوش مارا اور اس نے مسکراتے ہوئے بیٹی سے پیالا واپس لے لیا۔

والدہ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر انکی ننھی بیٹی کے چہرے پر جو مسکراہٹ تھی وہ ہمارے لیے خوشی کا باعث بن گئی۔

واضح رہے کہ چین میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ والدین نے اپنے بچوں کو عجیب وغریب سزا دی ہو۔ اس سے قبل ایک والد نے اپنے بچوں کو ہوم ورک مکمل نہ کرنے کی سزا پوری رات ٹی وی دیکھنے کی صورت میں دی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow