3 سال قبل مردہ قرار دی گئی لڑکی زندہ نکلی
بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے لڑکی کو تلاش کر لیا جسے 3 سال قبل سسرال سے لاپتا ہونے کے بعد مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ کویتا کا گونڈا سے ہے جس کی 17 نومبر 2017 کو دادوا بازار کے رہنے والے ونے کمار سے […]
بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے لڑکی کو تلاش کر لیا جسے 3 سال قبل سسرال سے لاپتا ہونے کے بعد مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ کویتا کا گونڈا سے ہے جس کی 17 نومبر 2017 کو دادوا بازار کے رہنے والے ونے کمار سے شادی ہوئی تھی۔
کویتا 5 مئی 2021 کو سسرال سے اچانک لاپتا ہوگئی تھی جس کے بعد اس کے اہلخانہ اور سسرالیوں کے درمیان قانونی جنگ شروع ہوئی جنہوں نے ایک دوسرے کے خلاف لڑکی کے قتل اور اغوا کے مقدمات درج کروائے۔
پولیس کے مطابق کویتا کی فیملی نے بیٹی کے سسرال والوں پر قتل و اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا، لڑکی کو کافی تلاش کیا گیا لیکن اس کو کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔
دسمبر 2022 میں ونے کمار نے کویتا کے بھائی اکھلیش سمیت چھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور الزام عائد کیا کہ انہوں نے اس کی بیوی کو اغوا کیا۔
پولیس نے لڑکی کی فیملی اور سسرال والوں کی جانب سے درج کروائے مقدمات پر تحقیقات شروع کی لیکن کوتیا کا کہیں پتا نہ چل سکا۔ بعدازاں معاملہ ہائیکورٹ پہنچنے پر پولیس سے اب تک کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات مانگی گئی۔
عدالتی حکم پر پولیس نے ایک بار پھر کویتا کی تلاش شروع کی اور بالآخر اس کا سراغ لگا لیا۔ پولیس کے مطابق کویتا لکھنؤ میں اپنے بوائے فرینڈ ستیہ نارائن کے ساتھ رہ رہی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ستیہ نارائن کی درجن پور بازار میں ایک دکان ہے اور کویتا اکثر اس سے ملنے وہاں جاتی تھی، خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کویتا کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران کویتا نے بتایا کہ لکھنؤ منتقل ہونے سے پہلے وہ ایودھیا میں اپنے ستیہ نارائن کے ساتھ ایک سال تک رہی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟