’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ نے سلمان خان کی شادی کی پیشکش ٹھکرا دی
ہیرا منڈی کی اداکارہ شرمیل سیگل نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شرمیل سیگل مہتا ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں، شرمیل نے حال ہی میں ’ہیرا منڈی‘ میں ’عالم زیب‘ کا کردار نبھایا جس پر انہیں ٹرول بھی کیا گیا۔ تاہم […]
ہیرا منڈی کی اداکارہ شرمیل سیگل نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شرمیل سیگل مہتا ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں، شرمیل نے حال ہی میں ’ہیرا منڈی‘ میں ’عالم زیب‘ کا کردار نبھایا جس پر انہیں ٹرول بھی کیا گیا۔
تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں شرمین سیگل نے بتایا کہ ’’میں دو تین سال کی تھی جب فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ میری سلمان خان سے ملاقات ہوئی تھی۔
اداکارہ کے مطابق وہاں سلمان خان نے مذاق میں مجھے کہا کہ ’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟‘ جس پر میں نے ہنستے ہوئے انکار کر دیا تھا۔‘‘
انٹرویو میں شرمین سیگل نے کہا کہ ’’میں اب بھی سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہوں، وہ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں، خاص طور پر جب میں ان کی فلم ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کا گیت ’او او جان جاناں‘ دیکھتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت مجھے شادی کا مطلب ہی معلوم نہیں تھا۔تب میں ہر چیز پر ہی انکار کرتی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟