خبردار ! کھانسی آپ کی جان بھی لے سکتی ہے
منہ سے اچانک زور کی آواز کے ساتھ ہوا، بلغم اور جراثیم کے خارج ہونے کو کھانسی کہا جاتا ہے، یہ از خود کسی موسمی مرض کے طور مخصوص وائرس کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ کھانسی کئی بار بخار، فلو اور دیگر امراض کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے، مسلسل کھانسنا پھیپھڑوں پر […]
منہ سے اچانک زور کی آواز کے ساتھ ہوا، بلغم اور جراثیم کے خارج ہونے کو کھانسی کہا جاتا ہے، یہ از خود کسی موسمی مرض کے طور مخصوص وائرس کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔
کھانسی کئی بار بخار، فلو اور دیگر امراض کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے، مسلسل کھانسنا پھیپھڑوں پر دباؤ اور حلق میں خراش کا سبب بن سکتا ہے لیکن یاد رہے کہ بعض اوقات کھانسی جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔
مندرجہ ذیل سطور میں کچھ ایسی کیفیات کا ذکر کیا گیا ہے جس کا بروقت علاج نہ کرایا جائے تو کھانسی انسان کو موت کے منہ میں بھی لے جاسکتی ہے۔
کالی کھانسی :
چھوٹے خصوصاً نوزائیدہ بچوں میں کالی کھانسی سنگین مسائل پیدا کرسکتی ہے جس میں نمونیا، دورے، دماغی نقصان شامل ہیں، بہت زیادہ اور مسلسل کھانسی میں اموات کا سبب بن سکتی ہے
سانس لینے میں پیچیدگیاں :
سانس لینے کے دوران کھانے یا پینے والی غذا پھیپھڑوں میں اور سانس کی نالی میں داخل ہوسکتی ہے جو کہ شدید کھانسی، دم گھٹنے اور ایسپریشن نمونیا کا باعث بن سکتی ہے۔
نمونیا :
بخار، سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات کے ساتھ ساتھ مسلسل کھانسی کی حالت نمونیا کی نشاندہی کرتی ہے اور اگر علاج میں غفلت برتی جائے تو بالخصوص بزرگ اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد کی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
نظام تنفس کا انفیکشن :
Respiratory syncytia virus (RSV) بچوں میں نظام تنفّس اور سانس کے انفیکشنوں کی سب سے عام وجہ ہے۔ یہ وائرس پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں میں انفیکشن پیدا کرتا ہے اور یہ نزلہ زکام کی عام ترین وجوہات میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ انفلوئنزا جیسے انفیکشن کی شدید علامتوں میں مسلسل کھانسی بھی شامل ہے جو کہ سنگین صورتحال میں سانس بند ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟