ہرشل گبز کا کرس گیل اور سریش رائنا سے متعلق بڑا دعویٰ

سابق جنوبی افریقہ کرکٹر ہرشل گبز نے مار دھاڑ کے ماہر لیجنڈ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل اور سابق بھارتی بیٹر سریش رائنا سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ہرشل گبز، کرس گیل اور سریش رائنا کا شمار اپنے دور کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے بالترتیب جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور […]

 0  2
ہرشل گبز کا کرس گیل اور سریش رائنا سے متعلق بڑا دعویٰ

سابق جنوبی افریقہ کرکٹر ہرشل گبز نے مار دھاڑ کے ماہر لیجنڈ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل اور سابق بھارتی بیٹر سریش رائنا سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

ہرشل گبز، کرس گیل اور سریش رائنا کا شمار اپنے دور کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے بالترتیب جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی شاندار کارکردگی سے اپنی ٹیموں کو کئی میچ جتوائے۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کرکٹ سے جڑے ہیں اور اب یہ کرکٹرز ویٹرنز کرکٹ میں مصروف ہو گئے ہیں۔

انڈین ویٹرن پریمیئر لیگ (آئی وی پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں بھی یہ تینوں کھلاڑی میدان میں نظر آئیں گے۔ ہرشل گبز اس لیگ میں ریڈ کارپیٹ دہلی کے کپتان بنائے گئے ہیں جو اپنے ہم عصر کرکٹرز کے خلاف کرکٹ کھیلنے کے لیے بے چین ہیں اور انہوں نے دونوں لیجنڈ کرکٹرز سے متعلق بڑا دعویٰ بھی کیا ہے۔

ہرشل گبز نے کہا کہ کرس  گیل اور سریش رائنا شاندار کرکٹر ہیں جو اب بھی پُر فارم کرنا چاہتے ہیں اور ان میں رنز بنانے کی بھوک اب بھی موجود ہے۔

سابق جنوبی افریقی اسٹار نے کہا کہ یہ دونوں مجھ سے کچھ سال ہی چھوٹے ہیں مگر آپ کی عمر کتنی بھی ہو اور کسی بھی لیگ میں کھیل رہے ہوں رنز بنانے کی بھوک رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ دونوں ثابت کرنا چاہیں گے کہ وہ کس قابل ہیں اور اپنے کارکردگی سے اپنی فرنچائزز کو قابل فخر بنائیں گے۔

ہرشل گبز نے اپنے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ قیادت ایک ذمے داری جب کہ ٹیم میں میرا کردار بنیادی طور پر رنز بنانا ہے۔ عمر آپ کو متاثر نہیں کرتی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow