ایک چوہے نے جہاز کو 3 دن تک اُڑان نہ بھرنے دی
پروازوں میں تاخیر کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے لیکن ایک چوہے نے تین دن تک جہاز کو اڑان بھرنے سے روکے رکھا۔ اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کے دوران پیش آیا جب طیارے میں نظر آنے والے ایک چوہے کی وجہ سے ایئر لائن کا شیڈول بری […]
پروازوں میں تاخیر کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے لیکن ایک چوہے نے تین دن تک جہاز کو اڑان بھرنے سے روکے رکھا۔
اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کے دوران پیش آیا جب طیارے میں نظر آنے والے ایک چوہے کی وجہ سے ایئر لائن کا شیڈول بری طرح متاثر ہو گیا۔
سری لنکن ایئر لائنز کی ایئر بس اے 330 نے لاہور سے اڑان بھری تھی لیکن طیارے میں نظر آنے والے چوہے جس کو کئی مسافروں نے بھی دیکھا جہاز کو کولمبو ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد ایک دو گھنٹے نہیں بلکہ پورے تین دن تک اڑان نہیں بھرنے دی گئی۔ ایئر لائن کا شیڈول درہم برہم ہونے پر سری لنکا کی قومی ایئر لائن نے اس کا الزام چوہے پر عائد کر دیا ہے۔
جہاز میں چوہا نظر آنے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر کے عملے نے اس کی تلاش اور جہاز کا معائنہ شروع کر دیا جس کا مقصد یہ جائزہ لینا تھا کہیں چوہے نے طیارے کا کوئی تار وغیرہ نہ کُتر لیا ہو۔
ہوا بازی کے وزیر نمل سری پالا ڈی سلوا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ غلطی کرنے والا چوہا قرض کے بوجھ تلے دبی ایئر لائن کو سنبھالنے میں دلچسپی رکھنے والے چند سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کر سکتا ہے جس سے ایئرلائن کی مالی پریشانی بڑھ سکتی ہے۔
ایئرلائن کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طیارے کو کولمبو میں تین روز تک گراؤنڈ کیا گیا تھا کیونکہ حفاظتی اقدامات کے تحت جہاز کو اس وقت تک اڑایا نہیں جا سکتا تھا کہ چوہے کو زندہ یا مردہ حالت میں طیارے سے نکال لیا گیا ہے۔
تاہم تین روز بعد مذکورہ طیارے کی پروازیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں لیکن اس وجہ سے اس کے شیڈول پر منفی اثر پڑا ہے کیونکہ مارچ 2023 کے آخر میں 1.8 بلین ڈالر سے زیادہ کا خسارہ برداشت کرنے والی سرکاری ایئر لائن کے پاس 23 کے بیڑے میں سے ایک سال سے زیادہ عرصے سے تین دیگر طیارے پہلے ہی گراؤنڈ ہیں۔ ایئر لائن کے پاس انجنوں کی لازمی اوور ہالنگ کے لیے ادائیگی کرنے کے لئے کوئی غیر ملکی زرمبادلہ بھی نہیں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟