ہانگ کانگ سُپر سکسز: پاکستان جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ہانگ کانگ سُپر سکسز میں پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ہانگ کانگ سُپر سکسز میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 17 رنز سے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹ پر 105 رنز بنائے تھے […]
ہانگ کانگ سُپر سکسز میں پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
ہانگ کانگ سُپر سکسز میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 17 رنز سے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹ پر 105 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 106 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق نے 16 گیندوں پر 53 کی جارحانہ اننگ کھیلی، جبکہ حسین طلعت نے 11 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔
جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا سکی،پاکستان کے حسین طلعت نے 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم مسلسل تین شکستوں کا سامنا کرنے کے بعد ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، ٹیم کو آخری دھچکا متحدہ عرب امارات نے لگایا۔
ہانگ کانگ سُپر سکسز میں متحدہ عرب امارات نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو 1 رن سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
ہانگ کانگ سُپر 6 میں یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے 130 رنز بنائے تھے اور بھارت کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 129 رنز بنا سکی اور یوں 1 رن سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
بین اسٹوکس کے گھر چوری کا معاملہ، مشتبہ شخص گرفتار
یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے میچ میں سورماؤں کو پاکستان نے بھی شکست دی تھی، پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 120 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟