مجھے پریشر میں بولنگ کرنا پسند ہے، حارث رؤف

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا ماضی کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں وہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ کرنے سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں سپر اوور میں امریکا نے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دی۔ 19 رنز کے […]

 0  3

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا ماضی کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں وہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ کرنے سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں سپر اوور میں امریکا نے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دی۔ 19 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 13 رنز بناسکی جبکہ سپر اوور سے قبل حارث رؤف آخری اوور میں 15 رنز کا دفاع نہیں کرسکے۔

قومی ٹیم کی عبرتناک شکست پر سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے اور صارفین دلچسپ میمز بنا کر بھی اپنی بھڑاس نکال رہے ہیں۔

تاہم ایسے میں سوشل میڈیا پر حارث رؤف کا انٹرویو وائرل ہوگیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے پریشر میں بولنگ کرنا پسند ہے۔

میزبان نے پوچھا کہ فائنل اوورز میں بولنگ کرنا آپ کی اسپیشلٹی ہے، شروع میں آپ کی بولنگ اچھی نہیں ہوتی لیکن آخری اوورز میں آپ اچھی بولنگ کرتے ہیں، یہ فیز کتنا مشکل ہے؟۔

حارث رؤف نے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ کرنا سب سے مشکل ہوتا ہے کیونکہ آپ کو ہر بال بچانی ہوتی ہے بیٹرز اس وقت ہٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس دوران جتنا اسکلز پر یقین ہوگا تو اچھے طریقے سے بلے باز کو پڑھ سکیں گے، مجھے ویسے بھی پریشر میں بولنگ کرنا پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلتا تھا تو اس میں بھی یہی ہوتا تھا کہ آپ کو بال صرف بچانی ہے، ڈیتھ بولنگ بھی گیند بچانے والی ہوتی ہے، ڈاٹ بالز کی طرف توجہ دیں گے تو رنز بھی کم ہوں گے اور بیٹسمین غلط شاٹ کھیل کر وکٹ بھی دے جاتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow