ہاردک سے علیحدگی، نتاشا کی سیر سپاٹے کی ویڈیوز وائرل

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور اور نتاشا اسٹینکوویچ نے گزشتہ دنوں اپنی علیحدگی کی تصدیق کردی۔ ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے 18 جولائی کو ایک مشترکہ بیان کے ذریعے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوستانہ طریقے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ علیحدگی کے بعد نتاشا اسٹینکوویچ اپنے آبائی علاقے سربیا واپس […]

 0  4
ہاردک سے علیحدگی، نتاشا کی سیر سپاٹے کی ویڈیوز وائرل

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور اور نتاشا اسٹینکوویچ نے گزشتہ دنوں اپنی علیحدگی کی تصدیق کردی۔

ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے 18 جولائی کو ایک مشترکہ بیان کے ذریعے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوستانہ طریقے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

علیحدگی کے بعد نتاشا اسٹینکوویچ اپنے آبائی علاقے سربیا واپس چلی گئی ہیں، اداکار ماڈل سربیا میں اپنے قیام کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوریز پر نتاشا نے اپنے بیٹے اگستیہ اور اپنی ویڈیوز شیئر کی، جس میں انہیں بیٹے کے ساتھ گھر پر کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے دوسری ویڈیو میں گروسری کرتے ہوئے دیکھا گیا دیگر ویڈیوز میں اگستیہ  گھوڑے اور بکری کو چارہ کھلا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)

آئی پی ایل 2024 کے میچز میں نتاشا کی عدم شرکت سے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملی تھی، ٹی20 ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پانڈیا بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر نہیں آئے تھے۔

اس دوران ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی علیحدگی کی افواہوں پر ان کے ایک قریبی دوست کا بیان بھی سامنے آیا تھا۔

تاہم اب دونوں نے ایک مشترکہ پوسٹ میں اپنی علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow