گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے والد کا فوٹوگرافر پر تشدد
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے والد کا فوٹوگرافر پر تشدد عالمی شہرت یافتہ معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے والد نے بیٹی کی تصویر لینے کی کوشش کرنے والے سینیئر فوٹوگرافر پر تشدد کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیئر فوٹوگرافر نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ 27 فروری کو ... Read more
عالمی شہرت یافتہ معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے والد نے بیٹی کی تصویر لینے کی کوشش کرنے والے سینیئر فوٹوگرافر پر تشدد کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیئر فوٹوگرافر نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ 27 فروری کو آسٹریلیا میں ٹیلر سوئفٹ کی تصویر لینے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران گلوکارہ کے والد اسکاٹ سوئفٹ نے اُنہیں مُکّا دے مارا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کا آغاز ٹیلر سوئفٹ کی سیکیورٹی ٹیم نے اُن کے کیمرے پر مارنے سے کیا، پھر ایک شخص غصے میں اُن کی طرف دوڑتا ہوا آیا اور اُن کے چہرے پر مُکّا مار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اُنہیں پہلے لگا تھا کہ جس شخص نے اُنہیں مُکّا مارا ہے وہ آسٹریلوی سیکیورٹی اہلکار ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے والد تھے۔
فوٹوگرافر نے کہا کہ اُنہوں نے اس واقعے کی مکمل تفصیلات پولیس کو فراہم کردی ہیں۔
دوسری جانب ٹیلر سوئفٹ کے ترجمان نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو افراد نے گلوکارہ کے سیکیورٹی اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی تھی۔ ان دونوں افراد نے گلوکارہ کی ٹیم کی ایک خاتون کو پانی میں پھینکنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد یہ سارا واقعہ پیش آیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟