’گانا لکھنے والے کو ایک ماہ کے اندر مار دیا جائے گا‘ سلمان خان کو نئی دھمکی مل گئی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر سے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم میں دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔  بھارتی […]

 0  1

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر سے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم میں دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا، بتایا جاتا ہے کہ سلمان خان اور لارنس بشنوئی پر ایک گانا لکھا گیا ہے، دھمکی دینے والے نے کہا ہے کہ گانا لکھنے والے کو بخشا نہیں جائے گا۔

سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم راجستھان سے گرفتار

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھمکی میں لکھا تھا ہے ’ایک ماہ کے اندر گانا لکھنے والے کو مار دیا جائے گا، گانا لکھنے والے کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ وہ اپنے نام سے گانا نہیں لکھ سکے گا اور اگر سلمان میں ہمت ہے تو اسے بچالے‘۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں ممبئی کی ورلی پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، پولیس اس نمبر کو ٹریس کرنے میں مصروف ہے جس سے دھمکی آئی تھی، تاہم یہ کون سا گانا ہے اور کس نے لکھا ہے، یہ معلومات دھمکی آمیز پیغام میں نہیں دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 5 نومبر کو ممبئی پولیس کو سلمان خان کے لئے ایک اور دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا جس میں انہیں یا تو معافی مانگنے یا اپنی حفاظت کے لئے 5 کروڑ روپے ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔

اس سلسلے میں ایک 32 سالہ شخص کو راجستھان کے علاقے جالور سے گرفتار کیا گیا اور بدھ کے روز اسے مہاراشٹر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت بھیکھا رام عرف وکرم کے طور پر کی گئی ہے جو کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور ہے اور لارنس بشنوئی کا مداح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow