کین ولیمسن کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور ان کی اہلیہ سارہ رحیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جو ان کی تیسری اولاد ہے۔  نیوزی لینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے بچی کی پیدائش کا اعلان […]

 0  4

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور ان کی اہلیہ سارہ رحیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جو ان کی تیسری اولاد ہے۔

 نیوزی لینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے بچی کی پیدائش کا اعلان کیا۔

نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان ولیمسن تیسرے بچے کے باپ بن گئے ہیں، اس سے قبل 2019 میں ایک بیٹی پیدا ہوئی جبکہ ان کے بیٹے کی پیدائش 2022 میں ہوئی، ان کی بیٹی کی عمر تقریباً تین سال ہے اور بیٹا ایک سال کا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kane Williamson (@kane_s_w)

ولیمسن نے اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر اپ لوڈ کی جس میں نوزائیدہ بچے کو پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی اہلیہ نے کھلاڑی کا بازو تھامے ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

کیپشن میں ولیمسن نے لکھا ’اور پھر تین، خوبصورت ترین لڑکی کو دنیا میں خوش آمدید ، آپ کی محفوظ آمد اور مزید سفر کے لیے مشکور ہوں‘۔

کپتان ولیمسن کی اس تصویر پر شائقین کرکٹ اور ساتھی کھلاڑیوں انہیں مبارکباد دے رہے ہیں، ولیمسن کی اس تصویر کو لاکھ لوگوں نے پسند کیا ہے۔

واضح رہے کہ ولیمسن چھٹی پر ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف نیوزی لینڈ کی حالیہ سیریز سے باہر تھے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ  وہ جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں زبردست فارم میں تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow