مگر مچھ کے حملے میں کسان بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے ایک کھیت میں کھیتی باڑی کے دوران مگر مچھ نکل آیا، جسے دیکھ کر کسان خوفزدہ ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تریپورارم میں ناگیا نامی کسان جب اپنے کھیت پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کھیت میں مگر مچھ موجود ہے، جسے دیکھ […]
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے ایک کھیت میں کھیتی باڑی کے دوران مگر مچھ نکل آیا، جسے دیکھ کر کسان خوفزدہ ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تریپورارم میں ناگیا نامی کسان جب اپنے کھیت پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کھیت میں مگر مچھ موجود ہے، جسے دیکھ کر وہ گھبرا گیا۔
Crocodile "Invades" Farmlands in Nalgonda, to be Released into Nagarjuna Sagar
A crocodile entered farm lands in Tripuravaram mandal in #Nalgonda.
According to Chief Wildlife Warden Mohan Pargaien, the crocodile will be released into the Nagarjuna Sagar waters.#Telangana pic.twitter.com/LRvsuTtPfo
— Sudhakar Udumula (@sudhakarudumula) February 29, 2024
ناگیا نامی کسان نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی۔ اس دوران کچھ لوگ بھی جمع ہوگئے، جنہوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا تھا جس میں بھارتی شخص کو خطرناک کوبرا سے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹو اینڈ شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر ایک بھارتی شخص کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کوبرا کو با آسانی ہاتھوں کے ذریعے اپنے سر سے اوپر تک اٹھا کر رکھا ہوا ہے۔
مذکورہ شخص کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ نظر آرہے ہیں اور ویڈیو پر مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟