امریکی شہری دنیا کا سب سے طویل العمر فٹنس ٹرینر بن گیا
آسٹن: امریکا میں ایک 81 سالہ شہری کو دنیا کا معمر ترین فٹنس انسٹرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 81 سالہ ٹم مینک نے 73 سال کی عمر میں ٹرینر کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا اور اب وہ دنیا کے معمر ترین فٹنس انسٹرکٹر قرار دیے جا چکے ہیں۔ ٹم، جو آسٹن ... Read more
آسٹن: امریکا میں ایک 81 سالہ شہری کو دنیا کا معمر ترین فٹنس انسٹرکٹر قرار دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 81 سالہ ٹم مینک نے 73 سال کی عمر میں ٹرینر کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا اور اب وہ دنیا کے معمر ترین فٹنس انسٹرکٹر قرار دیے جا چکے ہیں۔
ٹم، جو آسٹن کے گولڈز جم میں ہر روز متعدد فٹنس کلاسز دیتے ہیں، نے کیلیفورنیا کی 65 سالہ وینڈی آئیڈا سے معمر ترین فٹنس ٹرینر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
ٹم نے نیشنل اکیڈمی آف اسپورٹس میڈیسن سے سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے بعد بطور انسٹرکٹر کام کرنا شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کی موت کے بعد متحرک رہنے کے لیے کچھ سرگرمیاں تلاش کر رہے تھے۔
انہوں نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں کچھ ایسا کرنا چاہتا تھا جس سے مجھے محسوس ہو کہ میں کسی بڑے مقصد میں اپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔ میں ہر عمر کے طلباء کو فٹنس کلاس دیتا ہوں لیکن ان میں سے زیادہ تر کی عمر 50 سے زیادہ ہے اور سب سے بڑی عمر کے شاگرد کی عمر 95 سال ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب ہم 35 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہوتے ہیں تو ہمارے پٹھے کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں بشرطیکہ آپ اسے مسقل فعال رکھیں۔ ورنہ جب تک آپ 75 تک پہنچتے ہیں، آپ کا جسانی حالت اچھی نہیں رہتی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟