کینیڈین اداکارہ امرت کور کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
معروف کینیڈین اداکارہ امرت کور نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ کینیڈین اسکرین ایوارڈز 2024 میں امرت کور کو فلم The Queen of My Dreams میں اہم کردار اداکرنے پر بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر اداکارہ کو بات کرنے کے لئے کچھ وقت دیا گیا، امرت کور نے […]
معروف کینیڈین اداکارہ امرت کور نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
کینیڈین اسکرین ایوارڈز 2024 میں امرت کور کو فلم The Queen of My Dreams میں اہم کردار اداکرنے پر بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس موقع پر اداکارہ کو بات کرنے کے لئے کچھ وقت دیا گیا، امرت کور نے اپنا وقت غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کرنے کے لیے استعمال کیا۔
اداکارہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں تقسیم، نسل کشی کی طرف دھکیل دیاگیا ہے دو کمیونٹیز جو کبھی ایک دوسرے سے پیار کرتی تھیں، مکمل طور پر بے چینی میں مبتلا ہیں، انہوں نے کہا کہ میں بولنے سے ڈرتی ہوں، لیکن یہ اعزاز مجھے یاد دلاتا ہے کہ میں ایک فنکار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک فنکار ہونے کے ناطے محسوس کرنا اور ہمدردی کرنا میرا کام ہے۔ اور جو لوگ ہم فنکاروں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ نوکریوں کے کھو جانے کے خوف سے، کیریئر کے کھونے کے خوف سے، شہرت کو کھونے کے خوف سے بات نہ کریں۔ میں آپ لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں میں ایک فنکار ہوں اور میں اب انسانیت کی نفرت میں نہیں رہ سکتی۔
کینیڈین اداکارہ امرت کور کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متعدد مشہور شخصیات غزہ سے متعلق اپنے رائے کا اظہار کرکے اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو چکی ہیں۔
اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید
کینیڈین سکرین ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ تقریر کرنے کے لیے ایوارڈ جیتنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟