کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ کیا ہوا؟
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور حکمران جماعت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلویندر کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کلویندر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک ان […]
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور حکمران جماعت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلویندر کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کلویندر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک ان کا تبادلہ بنگالورو یونٹ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کلویندر کور نے کنگنا رناوت اس وقت تھپڑ ماردیا تھا جب وہ دہلی جانے کیلئے چندی گڑھ ایئرپورٹ پہنچی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر کمانڈنٹ نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ لیڈی کانسٹیبل اور ان کے ساتھیوں، شفٹ انچارج کے علاوہ ایئر لائن کے کچھ عہدیداروں کے بیانات بھی حاصل کئے جارہے ہیں۔
کانسٹیبل کلویندر کا سال 2009 میں سی آئی ایس ایف میں تقرر ہوا تھا، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع کپور تلا سے ہے اور وہ 2021 سے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی ائی ایس ایف کے ایوی ایشین سیکوریٹی گروپ میں شامل تھیں۔
تھپڑ پڑنے کے معاملے پر سوارا بھاسکر نے کنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا
کنگنا کے احتجاجی کسانوں کے تعلق سے دیے گئے بیان پر لیڈی کانسٹیبل سخت برہم تھیں اور جب نو منتخب رکن پارلیمنٹ کنگنارناوت ایئرپورٹ پر پہنچی تھیں تو لیڈی کانسٹیبل نے انہیں تھپڑ رسید کردیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟