کیا بھارتی اسپنر یزویندرا چاہل کی طلاق ہوگئی؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یزویندرا چاہل اور ان کی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما ان دنوں ازدواجی تعلقات میں تلخیوں کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی اسپنر اور ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر […]
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یزویندرا چاہل اور ان کی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما ان دنوں ازدواجی تعلقات میں تلخیوں کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی اسپنر اور ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یزویندرا چاہل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اہلیہ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر بھی حذف کردی ہیں، مگر ان کی اہلیہ نے شوہر کو صرف اَن فالو کیا ہے لیکن ان کے ساتھ لی گئی تصاویر ضائع نہیں کیں۔
رپورٹس کے مطابق ان کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اسپنر اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں سچ ہیں اور دونوں علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی واضح وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم دونوں نے الگ ہو کر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ
واضح رہے کہ بھارتی اسپنر اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں 2023ء میں آنا شروع ہوئی تھیں۔ جبکہ دونوں دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟