’آپ نے بھارتی کرکٹ کیلئے بہت کچھ کیا‘ فرحان اختر روہت شرما کے دفاع میں سامنے آگئے
بالی ووڈ اداکار اور فلمساز فرحان اختر بھارتی کرکٹر ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کے درمیان ان کے دفاع میں سامنے آگئے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ جاری بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5ویں ٹیسٹ میچ میں روہت شرما ٹیم کی جگہ جسپریت بمراہ بھارتی ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں، روہت شرما […]
بالی ووڈ اداکار اور فلمساز فرحان اختر بھارتی کرکٹر ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کے درمیان ان کے دفاع میں سامنے آگئے۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ جاری بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5ویں ٹیسٹ میچ میں روہت شرما ٹیم کی جگہ جسپریت بمراہ بھارتی ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں، روہت شرما نے فارم اچھی نہ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔
بالی ووڈ اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روہت شرما کے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔
فرحان اختر نے تصویر کے ساتھ طویل کیپشن میں لکھا کہ ’ اس آدمی نے بھارتی کرکٹ کیلئے بہت کچھ کیا ہے اور اپنی کپتانی سے ہماری ٹیم کو ناقابل حد تک کامیابی دلائی ہے، بلے کے ساتھ اس کی مہارت خود بولتی ہے جس سے انہوں نے بے شمار شاندار اننگز کھیلی ہیں ‘۔
بھارتی اداکار نے کہا کہ ہاں، یہ کھیل ظالمانہ ہے اور ہر کرکٹر اس دور سے گزرتا ہے، ہم نے عظیم ترین بلے بازوں اور گیند بازوں کو فارم کے لیے جدوجہد کرتے دیکھا ہے، اور انہیں دیکھ کر ہم نے ہی یہ خواہش کی ہے کہ وہ کرکٹ سے وقفہ لیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کر کے پھر ٹیم واپسی آئیں، لیکن ایک کپتان کے کو فارم نہ ہونے کہ وجہ سے خود کو ٹیم سے ڈراپ کرنا ایک مشکل فیصلہ ہے جو روہت نے کیا۔
روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ سے باہر
فرحان اختر نے مزید کہا کہ آپ اپنے آپ سے ہی پوچھیں اتنی کامیابی کے بعد کوئی شخص ایسا کیوں کرے گا، روہت نے اپنی ٹیم کے لیے سب کیا ان پر تنقید کرنا غلط ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ سے باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا، اس سے قبل میلبرن ٹیسٹ کے بعد سے ہی انہیں ڈراپ کرنے کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام کر رہے ہیں، روہت شرما چیمپئینز ٹرافی میں بھی کپتان نہیں ہوں گے ان کی جگہ ہاردیک پانڈیا کپتانی کریں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟