کیا اوشین برار واقعی دلجیت دوسانج کی خفیہ بیوی ہیں؟
ممبئی: بھارتی اداکارہ اوشین برار نے نامور پنجابی گلوکار دلجیت دوسانج کی خفیہ بیوی ہونے کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل دلجیت دوسانج کی اوشین برار کے ساتھ تصویر منظرِ عام پر آئی تھی جس میں اداکارہ کو گلوکار کی بیوی قرار دیا گیا۔ تاہم بعد میں […]
ممبئی: بھارتی اداکارہ اوشین برار نے نامور پنجابی گلوکار دلجیت دوسانج کی خفیہ بیوی ہونے کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل دلجیت دوسانج کی اوشین برار کے ساتھ تصویر منظرِ عام پر آئی تھی جس میں اداکارہ کو گلوکار کی بیوی قرار دیا گیا۔
تاہم بعد میں پتا چلا کہ یہ گلوکار کی اہلیہ نہیں بلکہ دوست ہیں۔ دونوں نے 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مختیار چڈھا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
حالیہ انٹرویو میں اوشین برار نے کہا کہ میرے خیال سے کوئی نہیں چاہتا تھا کہ میں دلجیت کے ساتھ فلم کی پروموشن کروں حالانکہ میں اس کی مرکزی کردار تھی، میں اس رویے کی وجہ سے تاحال بے خبر ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہو سکتا ہے اُس وقت میں صرف 19 سال کی تھی اور دلجیت کے ساتھ ڈیبیو پروجیکٹس کیے تھے، سچ کہوں تو اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت اچھا وقت گزارا، 19 سال کی تھی اور انہوں نے فلم کے کردار کو سمجھنے میں شوٹنگ کے دوران میری بہت مدد کی تھی۔
وائرل تصویر کے بارے میں اوشین برار نے کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ لوگ نہیں گلوکار کی بیوی کیوں سمجھتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟