مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی۔ اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری کی شادی کی تصدیق بھی کردی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مداح انہیں شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ اداکارہ کی شادی کی تقریب میں قریبی عزیز، رشتے دار اور ان کی دونوں […]

 0  3
مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی۔

اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری کی شادی کی تصدیق بھی کردی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مداح انہیں شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب میں قریبی عزیز، رشتے دار اور ان کی دونوں بیٹیاں بھی شریک تھیں۔

اداکارہ نے دوسری شادی کس سے کی ہے اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تاہم کچھ شوبز میڈیا پیجز کے مطابق مدیحہ رضوی نے دوسری شادی دوست و لکھاری جنید علی پرویز سے کی ہے۔

واضح رہے کہ مدیحہ رضوی نے 2014 میں اداکار حسن نعمان سے شادی کی تھی، ان کی پہلی شادی محض 8 سال ہی چل سکی، جوڑے کی دو بیٹیاں  ہیں۔

مدیحہ رضوی

یاد رہے کہ مدیحہ رضوی سینئر اداکارہ دیبا بیگم کی صاحبزادی ہیں۔

مدیحہ رضوی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow