کِن کرکٹرز کو نیا سینٹرل کانٹریکٹ ملے گا؟ اہم خبر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کانٹریکٹ پر کام شروع کر دیا ہے اور معاہدے کے لیے سخت پالیسی بنا لی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 24-2023 کے لیے چار کٹیگریز میں 25 کرکٹرز کو سینٹرل کانٹریکٹ دیا تھا اور یہ معاہدہ رواں سال 30 جون 2024 کو ختم ہو چکا ہے۔ […]

 0  1
کِن کرکٹرز کو نیا سینٹرل کانٹریکٹ ملے گا؟ اہم خبر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کانٹریکٹ پر کام شروع کر دیا ہے اور معاہدے کے لیے سخت پالیسی بنا لی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 24-2023 کے لیے چار کٹیگریز میں 25 کرکٹرز کو سینٹرل کانٹریکٹ دیا تھا اور یہ معاہدہ رواں سال 30 جون 2024 کو ختم ہو چکا ہے۔

قومی کرکٹرز نے نئے سینٹرل کانٹریکٹ کے بغیر بنگلہ دیش سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز کھیلی۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کانٹریکٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے نئے سینٹرل کانٹریکٹ کے لیے سخت پالیسی بنا لی ہے اور معاہدے کو فٹنس سے مشروط کر دیا ہے۔ یعنی چاہے کتنا بڑا نام کیوں نہ ہو، جو کرکٹرز فٹنس دکھا پائے گا وہی پی سی بی سے معاہدہ کر پائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے کانٹریکٹ میں تبدیلیاں ہوں گی۔ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ہی کانٹریکٹ ملیں گے۔ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے فہرست میں تو شامل ہوں گے، مگر ان سے معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے سینٹرل کانٹریکٹ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود بی کٹیگری میں ہی رہیں گے تاہم سابق چیمپئن کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر حارث رؤف کا بی کٹیگری میں برقرار رہنے کا امکان کم ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سینٹرل کانٹریکٹ میں مراعات اور مالی فوائد پچھلے کانٹریکٹ کے تناظر میں بڑھنے کا امکان کم ہے۔

بابر کی جگہ نیا کپتان رضوان نہیں تو پھر کون؟ تین نئے نام سامنے آ گئے

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow