کمبل کے سائز کی ’روٹی‘، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستانی شہری نے کمبل کے سائز کی روٹی بنا کر سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستانی فوڈ بلاگر کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کھانے کے شوقین افراد اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا کیونکہ روٹی کا سائز کمبل کے جتنا بڑا ہے، ویڈیو کو […]
پاکستانی شہری نے کمبل کے سائز کی روٹی بنا کر سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستانی فوڈ بلاگر کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کھانے کے شوقین افراد اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا کیونکہ روٹی کا سائز کمبل کے جتنا بڑا ہے، ویڈیو کو اب تک 133 ملین ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’دنیا کی سب سے بڑی روٹی جو 12 فٹ لمبی ہے۔‘
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان بڑے سکون کے ساتھ روٹی کو بیل رہا ہے اور پھر اسے بھڑکتی ہوئی آگ پر پکا بھی رہا ہے۔
روٹی پکانے کے اس طریقے سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی جبکہ صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’مجھے پسند ہے کہ کھانا ہاتھ سے اور پاؤں سے کیسے بنایا جاتا ہے۔‘
کئی صارفین سے اسے کمبل سے تشبیہ دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’ہیلو ویٹڑ، ایک روٹی اور سالن کی دس پلیٹیں دینا۔‘
دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’گوگل فی روٹی کیلوری جاننے میں ناکام رہا۔‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟