کروڑوں کی گاڑیاں رکھنے والے بالی ووڈ اسٹارز کا ایک ہی بس میں سفر، ویڈیو وائرل

بس میں بیٹھنے والوں میں ورون دھون اوران کے والد بھی شامل تھے:فوٹو:ایکسپریس ویب جام نگر: بالی ووڈ کے امیرترین اسٹارز کی ایک ہی بس میں سوار ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بالی ووڈ کے مشہور اور امیر ترین ... Read more

 0  3
کروڑوں کی گاڑیاں رکھنے والے بالی ووڈ اسٹارز کا ایک ہی بس میں سفر، ویڈیو وائرل

بس میں بیٹھنے والوں میں ورون دھون اوران کے والد بھی شامل تھے:فوٹو:ایکسپریس ویب

بس میں بیٹھنے والوں میں ورون دھون اوران کے والد بھی شامل تھے:فوٹو:ایکسپریس ویب

جام نگر: بالی ووڈ کے امیرترین اسٹارز کی ایک ہی بس میں سوار ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بالی ووڈ کے مشہور اور امیر ترین اسٹارز گجرات کے شہر جام نگر پہنچے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بالی ووڈ کے سینئر اور نئے اداکار لائن بنا کر بس میں سوار ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ایک ہی بس میں سوار ہونے والوں میں انیل کپور، ان کی بیٹی اداکارہ سونم کپور، ورون دھون اوران کے والد ڈیوڈ دھون ، اننیا پانڈے اور دیگراسٹارز شامل ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے ہنستے ہوئی ایمبوجی کے ساتھ لکھا کہ امبانی صاحب  نے ان  بالی ووڈ سلیبریٹیز کو ایک بس میں بٹھا کر ان کی اوقات دکھا دی۔ کچھ لوگوں نے اسے پیسے کا کھیل قرار دیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow