کراچی جیسا بھی ہے مجھے اس شہر سے محبت ہے، علی عباس
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس کا کہنا ہے کہ کراچی جیسا بھی ہے مگر مجھے اس شہر سے محبت ہے۔ اداکار علی عباس نے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کراچی میں رہنے کے اپنے تجربے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو لوگ […]
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس کا کہنا ہے کہ کراچی جیسا بھی ہے مگر مجھے اس شہر سے محبت ہے۔
اداکار علی عباس نے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کراچی میں رہنے کے اپنے تجربے سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو لوگ رہتے ہیں وہ ملک کے مختلف حصوں سے یہاں کام کرنے کے لیے آئے ہوئے ہیں، کوئی لاہور سے آیا ہے تو کوئی فیصل آباد سے آیا ہے اور کوئی پشاور سے یہاں آیا ہے، کراچی میں مختلف رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگ یہاں رہتے ہیں۔
علی عباس نے کہا کہ میں جب بھی یہ بات کرتا ہوں تو لاہور کے لوگ ناراض ہوجاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ تم ایسے کیوں کہتے ہو۔
اداکار نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے مجھے اس شہر سے بہت محبت ہے، چاہے یہاں کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں یا یہاں پر گندگی ہے لیکن یہی وہ شہر ہے جس نے مجھے زندگی میں آزادی دی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟