ویب سائٹس پر کام کرنے والوں کیلئے خوشخبری
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال ہماری ڈیجیٹل سرگرمیوں کا ایک بڑا حصہ بنتا جا رہا ہے، اب مائیکرو سافٹ کے ونڈوز الیون میں اے آئی ٹیکنالوجی بھی شامل ہوگئی ہے۔ اتنا کہ مائیکرو سافٹ اب ونڈوز 11 سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز کی ایک بڑی رینج پیش کررہا ہے جس کا اصل فائدہ […]
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال ہماری ڈیجیٹل سرگرمیوں کا ایک بڑا حصہ بنتا جا رہا ہے، اب مائیکرو سافٹ کے ونڈوز الیون میں اے آئی ٹیکنالوجی بھی شامل ہوگئی ہے۔
اتنا کہ مائیکرو سافٹ اب ونڈوز 11 سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز کی ایک بڑی رینج پیش کررہا ہے جس کا اصل فائدہ یہ ہے کہ یہ آپ کو ویب سائٹس پر اپنا کام تیزی سے کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز، کم از کم ابھی، صارفین کو وقت بچانے میں مدد کرنے میں بہترین ہیں تاکہ وہ اس وقت کو دوسرے کاموں میں گزار سکیں اور بہت سے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز جو آپ کو وقت بچانے میں مدد کر سکتے ہیں ان پر بھی کام جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ونڈوز 11 کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو پائلٹ میں کئی مختلف اے آئی ٹولز شامل کیے گئے ہیں جو صارفین کو بہت پسند آئیں گے۔
یہ بہترین اے آئی ٹولز آپ کے کام کو تیز بنائیں گے اور آپ کا قیمتی وقت بھی بچائیں گے۔ یہ دلچسپ فیچرز کیا ہیں اور ان میں کیا سہولیات ہیں؟ مندرجہ ذیل سطور میں اس کا تفصیلی ذکر کیا جارہا ہے۔
آسان سرچ فیچر
ونڈوز 11 کے اے آئی ٹولز نے سرچ فیچر کو آسان بنادیا ہے۔ مذکورہ فیچر معلومات کے لیے مختلف ذرائع بھی فراہم کرتا ہے، آپ لنک پر کلک کرکے درست معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور آپ کو یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے کہ آیا تفصیلات درست ہیں یا نہیں۔
اسی طرح کو پائلٹ میں آپ اس حوالے سے مختلف سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں جس سے ویب پر سرچ کرکے وقت ضائع نہیں کرنا پڑے گا۔
تصویر کی تیاری
ونڈوز 11 میں آسان تصویر بنانے والے اے آئی ٹولز شامل کیے گئے ہیں۔ آپ اپنے لیے تصاویر بنانے کے لیے مائیکرو سافٹ ڈیزائنر استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ تحریر ڈال کر ایک شاندار تصویر تیار کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ تصویر میں ترمیم (ایڈیٹنگ) بھی کر سکتے ہیں۔
دستاویزات کا خلاصہ
ونڈوز 11 میں اے آئی کے ساتھ آپ کو طویل دستاویزات پڑھنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ آپ کاپی لاٹ کی مدد سے اپنے لیے دستاویزات تیار کروا سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر آپ کوپائلٹ سے مائیکرو سافٹ ایج میں مضمون کی سمری بنانے کی کمانڈ دیتے ہیں یا ورڈ میں دستاویزات کا خلاصہ کرنے کی ہدایت کرسکتے ہیں۔ یہ کام مختلف ایپس اور سروس سے بھی ممکن ہوسکتا ہے۔
ٹیکسٹ کی تیاری
ونڈوز الیون میں کو پائلٹ خود بھی متن تیار کر سکتا ہے جو مختلف ترتیبات میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ری کال فیچر
ری کال فیچر بنیادی طور پر آپ کی جانب سے کمپیوٹر پر کرنے والے کام کی چیکنگ کرتا ہے جس کے ذریعے آپ ڈاکو مینٹس، ویب سائٹس، تصاویر اور دیگر چیزیں تلاش کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ری کال ونڈوز الیون کا ایک طاقتور اے آئی ٹول ہے جو صارفین کو آنے والے دنوں میں دستیاب ہوگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟