کامران اکمل پاکستان کی پلیئنگ الیون دیکھ کر بھڑک اٹھے
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون دیکھ کر بھڑک اٹھے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں 21 اگست کو مدمقابل آئیں گی جس کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم […]
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون دیکھ کر بھڑک اٹھے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں 21 اگست کو مدمقابل آئیں گی جس کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم چار فاسٹ بولر کے ساتھ بنگال ٹائیگر پر جھپٹنے کی تیاری کرے گی۔
عبداللہ شفیق اور صائم ایوب بطور اوپنر میدان میں اتریں گے، کپتان شان مسعود ون ڈاؤن کی پوزیشن پر کھیلیں گے جبکہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔
مڈل آرڈر میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سعود شکیل موجود ہیں۔
آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو بطور آل راؤنڈر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، فاسٹ بولرز میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔
تاہم کامران اکمل نے کہا ہے کہ کیا بھارت ایشون یا رویندرا جڈیجا کے بغیر کھیلے گا؟ ابرار احمد کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹیسٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی ہیں آپ مجھے بتائیں کیا آسٹریلیا نیتھن لائن کے بغیر ٹیسٹ کھیل سکتا ہے، وہ ایسا نہیں کریں گے، آپ کے پاس ابرار احمد موجود ہے لیکن آپ اس پر اعتماد ہی نہیں کررہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟