کار میں خوفناک اژدھے کی ویڈیو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے
سوشل میڈیا پر ایک خوفناک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک کار کے بونٹ سے ایک بہت بڑا اژدھا باہر نکالا جارہا ہے۔ تصور کریں کہ اگر آپ نے کہیں جانے کے لیے جیسے ہی اپنی گاڑی کا دروازہ کھولا اور اندر ایک 6 فٹ لمبے خوفناک اژدھے کو بیٹھا دیکھا تو آپ کی […]
سوشل میڈیا پر ایک خوفناک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک کار کے بونٹ سے ایک بہت بڑا اژدھا باہر نکالا جارہا ہے۔
تصور کریں کہ اگر آپ نے کہیں جانے کے لیے جیسے ہی اپنی گاڑی کا دروازہ کھولا اور اندر ایک 6 فٹ لمبے خوفناک اژدھے کو بیٹھا دیکھا تو آپ کی کیا حالت ہوگی۔
کچھ ایسا ہی ایک نوجوان کے ساتھ ہوا، اس نے دیکھا کہ گاڑی کے دیش بورڈ میں 6 فٹ لمبا دیو ہیکل اژدھا منہ چھپا کر بیٹھا ہوا تھا اور اسے ہٹانے کی کوشش میں اس شخص نے اپنی پوری طاقت لگا دی۔
مذکورہ ویڈیو میں ایک شخص خوفناک اژدھے کو دُم سے پکڑ کر گاڑی سے کھینچ کر باہر نکالتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ ویڈیو میں آگے کیا ہوا یہ دیکھ کر آپ کو بھی جھرجھری سی آجائے گی۔
مہدی لیث نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے ویڈیو کو لاکھوں صارفین نے دیکھا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اژدھے کو گاڑی سے نکالنے کیلیے اس شخص نے ایک دُم پکڑ کر باہر کھینچنے کی کوشش کی لیکن اژدھا بھی پانی طاقت سے اندر جانے کی کوشش میں تھا، اس دوران اس شخص نے زمین پر لیٹ کر اسے پوری طاقت سے کھینچا جس پر اژدھا باہر نکل کر گر پڑا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اسے گاڑی پسند آگئی ہے اور وہ اسے چھوڑنا نہیں چاہتا۔ دوسرے صارف نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاید اسے گاڑی چلانا پسند ہے لیکن سانپوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟