اسپتال کے وارڈ میں خاتون مریضہ کو شادی کی اجازت مل گئی

بھارت کے شہر درگاپور میں اسپتال کے وارڈ میں داخل خاتون مریض کو وارڈ میں ہی شادی کی اجازت مل گئی، جس پر اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون اپنی شادی سے دو دن قبل پیٹ میں درد کے باعث اسپتال منتقل ہوئی اور پھر اس […]

 0  4
اسپتال کے وارڈ میں خاتون مریضہ کو شادی کی اجازت مل گئی

بھارت کے شہر درگاپور میں اسپتال کے وارڈ میں داخل خاتون مریض کو وارڈ میں ہی شادی کی اجازت مل گئی، جس پر اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون اپنی شادی سے دو دن قبل پیٹ میں درد کے باعث اسپتال منتقل ہوئی اور پھر اس کی شادی کا ایک حیران کن فیصلہ دیکھنے میں آیا۔

خاتون میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص کے بعد اس کے اہلِ خانہ ابتدائی طور پر اسے ایک گھنٹے کے لیے شادی کی رسم کے لئے لے جانا چاہتے تھے، تاہم پھر اسپتال حکام نے انہیں وارڈ میں شادی کی اجازت دیدی۔

مخصوص وارڈ میں اسپتال انتظامیہ کی مدد سے شادی کی ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دولہا اور دلہن کے علاوہ فیملی کے دس افراد کو شرکت کی اجازت تھی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون مریضہ (دلہن) دہلی کی ایک فرم میں مائیکرو بایولوجسٹ کے طور پر نوکری کرتی ہیں، جبکہ ان کے شوہر امیت مکھرجی نوئیڈا میں انجینئر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔

دوران پرواز پائلٹ کی آنکھ لگ گئی، 153 مسافروں کے ساتھ پھر کیا ہوا؟

دونوں کی شادی کی تاریخ دو سال پہلے طے ہوئی تھی، جسے ان کی فیملیز مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتی تھیں۔

اسپتال کی سینئر آپریشن منیجر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ وہ چیز ہے جس کی ہم نے اپنے اسپتال میں پہلی بار اجازت دی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow