ڈیوڈ وارنر کے 15 سالہ کامیاب کرکٹ کیریئر کا ناکامی ساتھ اختتام
آسٹریلیا کے مایہ ناز اوپنر ڈیوڈ وارنر کے 15 سالہ کامیاب انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکام میچ کے ساتھ اختتام ہوگیا۔ آسٹریلیا کرکٹ تیم کے مایہ ناز اوپنر ڈیوڈ وارنر کے 15 سالہ کامیاب انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت کے خلاف […]
آسٹریلیا کے مایہ ناز اوپنر ڈیوڈ وارنر کے 15 سالہ کامیاب انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکام میچ کے ساتھ اختتام ہوگیا۔
آسٹریلیا کرکٹ تیم کے مایہ ناز اوپنر ڈیوڈ وارنر کے 15 سالہ کامیاب انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت کے خلاف ناکام میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس میچ میں ناکامی کے بعد کینگروز ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے۔
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے ڈیوڈ وارنر اس سے قبل گزشتہ ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ہمیشہ کے لیے رخصتی لے لی تھی جب کہ رواں سال جنوری میں پاسکتان کے خلاف کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا اور اب وہ تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔
آسٹریلوی اوپنر نے 2009 میں اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کا ڈیبیو کیا اور اس دوران 112 ٹیسٹ میچز، 161 ون ڈے اور 110 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔
وارنر نے 112 ٹیسٹ کی 205 اننگز میں 8786 رنز بنائے۔ انہوں نے 26 سنچری اور 37 نصف سنچریاں اسکور کیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 335 ناٹ آؤٹ رہا۔
انہوں نے 161 ون ڈے انٹرنیشنل کی 159 اننگز میں 22 سنچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی مدد سے 6932 رنز بنائے۔
آسٹریلوی اوپنر نے 110 ٹی 20 میچوں میں ایک سنچری اور 28 نصف سنچریوں کے ساتھ 3277 رنز بنائے۔
ڈیوڈ وارنر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور 383 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، انہوں نے 18995 رنز بنائے۔ جس میں 49 سنچریاں اور 98 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے وارنر کی ریٹائرمنٹ پر اپنے انسٹا گرام کے اپنے آفیشل پیج پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ہم تمہیں مِس کریں گے۔‘‘
واضح رہے کہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔ اس سے قبل ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کیریئر کا آخری میچ تھا۔
ڈیوڈ وارنر 2015 اور 2023 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے اور 2016 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی کینگرو ٹیم کا حصہ رہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟