ڈانس کرنے پر ایک کپ کافی فری‘ سیلز بڑھانے کیلیے گاہکوں کو منفرد پیشکش
ایک کیفے کے مالک نے سیلز بڑھانے کے لیے گاہکوں کو فری کافی کی منفرد آفر کی پیشکش کردی جہاں آپ نے صرف ڈانس کرکے دکھانا ہے اور پھر آپ کو مفت کافی ملے گی۔ آج کے اس دور میں نوجوان جو نیا کاروبار کھڑا کرنا چاہتے ہیں وہ بہت زیادہ پیسے خرچ کرنے سے […]
ایک کیفے کے مالک نے سیلز بڑھانے کے لیے گاہکوں کو فری کافی کی منفرد آفر کی پیشکش کردی جہاں آپ نے صرف ڈانس کرکے دکھانا ہے اور پھر آپ کو مفت کافی ملے گی۔
آج کے اس دور میں نوجوان جو نیا کاروبار کھڑا کرنا چاہتے ہیں وہ بہت زیادہ پیسے خرچ کرنے سے پہلے اپنے آئیڈیا کو مارکیٹ میں ٹیسٹ کرنا چاہیے جس کے لیے وہ مختلف آئیڈیاز کے ساتھ مارکیٹ میں آتے ہیں۔
لیکن سعودی شہر ریاض میں ایک مقامی کیفے مالک نے اپنے کسٹمرز کیلئے دلچسپ پیشکش متعارف کروائی ہے، ’ڈانس فری کافی ‘ نامی سروس والے اس کیفے کا افتتاح چند روز قبل ہی کیا گیا ہے۔
دارالحکومت ریاض میں موجود اس کیفے کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈو وائرل ہو رہی ہے جس میں مرد اور خواتین صارفین کو ایک کپ مفت کافی لینے کے لیے ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’کنگڈم ڈائریز ایس کے ‘ نامی پیچ کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی جس کے مطابق جو بھی گاہک اس کیفے کا رخ کرتا ہے تو پہلے اسے رقص کرنا ہوگا اسکے بعد ہی وہ کافی حاصل کرسکتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟