چیونگم سے متعلق بھیانک حقیقت : ویڈیو وائرل ہوگئی

بچے ہوں یا جوان چیونگم بہت شوق سے کھاتے ہیں تاہم انہیں اس میں استعمال ہونے والے اجزاء کا یقینی طور پر علم نہیں ہوتا کہ یہ کس چیز سے تیار کی جاتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چیونگم میں موجود ٹائیٹینم ڈائی آکسائیڈ نامی جز آنتوں کے اندر خلیات کے اسٹرکچر کو نقصان پہنچاتا […]

 0  2

بچے ہوں یا جوان چیونگم بہت شوق سے کھاتے ہیں تاہم انہیں اس میں استعمال ہونے والے اجزاء کا یقینی طور پر علم نہیں ہوتا کہ یہ کس چیز سے تیار کی جاتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق چیونگم میں موجود ٹائیٹینم ڈائی آکسائیڈ نامی جز آنتوں کے اندر خلیات کے اسٹرکچر کو نقصان پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ بیکٹریا نظام ہاضمہ میں داخل ہوتے ہیں بلکہ یہ کچھ غذائی اجزاء کو جذب ہونے سے بھی روکتا ہے۔

اس حوالے سے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ماہر ماحولیات لوٹی ڈالیل نے سوشل میڈیا پر چیونگم کے بارے میں ایک ویڈیو میں بھیانک حقیقت شیئر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے لکھا کہ ’کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے چیونگم کو اتنا چبانے سے کیا ہوتا ہے؟ آپ شاید نہ چاہیں کہ ایسا کبھی سوچیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lottie Dalziel @ Banish (@banish.au)

لوٹی ڈالیل نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ آپ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کبھی چیونگم نہیں چبانا چاہیں گے اور اس کی سب سے بڑی وجہ اس میں استعمال ہونے والے مضر صحت اجزاء ہیں۔

لوٹی نے وضاحت کی کہ چیونگم میں پیٹرولیم گلیسرین، پولی ایتھیلین اور سیریک ایسڈ جیسے بہت سے خطرناک اجزاء کے علاوہ پولیمر جیسے لیٹیکس اور پولی وینائل ایسیٹیٹ جیسے پلاسٹائز بھی ہوتے ہیں۔

لوٹی نے بتایا کہ یہ دراصل پلاسٹک ہی ہیں اور مزید کہا کہ جب آپ چیونگم چباتے ہیں تو ایسا ہے جیسے آپ ذائقوں اور رنگوں میں ڈھلے پلاسٹک کو چبا رہے ہوں۔ یہی چیز چیونگم کو چپچپا اور لچکدار بنا دیتی ہے جس کی وجہ سے آپ اس کو کئی گھنٹوں تک چباسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال چیونگم سے پیدا ہونے والے پلاسٹک کے فضلے کی مقدار 1 لاکھ ٹن سے زیادہ ہوتی ہے، جو تقریباً 374 کھرب چیونگم کے برابر ہے۔

لوٹی نے خبردار کیا کہ جس طرح مائیکرو ویو میں پلاسٹک کے ڈبوں میں کھانا گرم کرنا نقصان دہ ہوتا ہے، اسی طرح ہر روز گھنٹوں تک پلاسٹک چبانے کے نقصان کے بارے میں سوچنا چاہیے انہوں نے لوگوں کو چیونگم کی عادت چھوڑ کر منہ کی تازگی کے لیے خوشبو دار ٹکیاں استعمال کرنے کی تجویز دی۔

سوشل میڈیا پر لوٹی کی اس ویڈیو کو 55ہزار سے زیادہ ویوز ملے اور لوگوں نے تبصروں میں حیرانگی کا اظہار کیا اور معلومات فراہ کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow