چڑیا گھر کے مالک کو دو سروں والے سانپ نے کاٹ لیا، ویڈیو وائرل

امریکا میں چڑیا گھر کے مالک کو دو سروں والے سانپ نے کاٹ لیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نایاب دو سروں والے سانپ کی ویڈیو کیلیفورنیا کے فاؤنٹین ویلی میں قائم کیے گئے ریپٹائل چڑیا گھر کی ہے جس میں مالک کو دو سروں والے سانپ […]

 0  5
چڑیا گھر کے مالک کو دو سروں والے سانپ نے کاٹ لیا، ویڈیو وائرل

امریکا میں چڑیا گھر کے مالک کو دو سروں والے سانپ نے کاٹ لیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نایاب دو سروں والے سانپ کی ویڈیو کیلیفورنیا کے فاؤنٹین ویلی میں قائم کیے گئے ریپٹائل چڑیا گھر کی ہے جس میں مالک کو دو سروں والے سانپ سے کھیلتے، بچوں کو دیتے دیکھا جاسکتا ہے اور اسی دوران سانپ نے ان کو کاٹ لیا۔

جے بریور نے رینگنے والے جانوروں  کے ساتھ گزشتہ ہفتےچڑیا گھر کی بنیاد رکھی ہے۔

اس چڑیا گھر کی ایک ویڈیو جے نے ’دو سر والے سانپوں نے مجھے کاٹا‘ کے عنوان سے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں بریور سانپ کو ہاتھ میں لیتے ہوئے اس کا سر تھپتپاتے بھی دیکھے گئے جس دوران انہیں سانپ نے کاٹ لیا جس پر انہوں نے بتایا کہ اس نے مجھے ابھی دو بارہ کاٹا ہے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow