پنجاب بجٹ 25-2024 میں صحت کیلیے نیا کیا ہے؟
لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے کے ٹیکس فری بجٹ 25-2024 میں شعبہ صحت کیلیے فنڈز میں اضافہ کرتے ہوئے اس کیلیے 539 ارب روپے مختص کیے۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ 25-2024 پیش کیا جس کا کُل حجم 5446 ارب روپے ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف […]
لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے کے ٹیکس فری بجٹ 25-2024 میں شعبہ صحت کیلیے فنڈز میں اضافہ کرتے ہوئے اس کیلیے 539 ارب روپے مختص کیے۔
گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ 25-2024 پیش کیا جس کا کُل حجم 5446 ارب روپے ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کے قیام کیلیے 6 ارب روپے مختص کیے گئے جس کا کُل تخمینہ 56 ارب روپے ہے۔ حکومت نے نواز شریف انسٹیٹیوب آف کارڈیالوجی سرگودھا کے قیام کیلیے 1 ارپے روپے رکھے گئے جس کا کُل تخمینہ 8 اعشاریہ 8 ارب روپے ہے۔
صوبے میں موٹرویز پر ایمبولینس سروس کی فراہمی کیلیے 500 ملین روپے اس بجٹ میں مختص کیے گئے جبکہ پنجاب بھر میں بنیادی صحت یونٹس اور دیہی صحت مراکز کی بہبود و بحالی کیلیے 23 اعشاریہ 5 ارب روپے رکھے گئے جس کا کُل تخمینہ 55 ارب روپے ہے۔
علاوہ ازیں، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور تحصل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں کی بحالی اور اپ گریڈیشن کیلیے 7 اعشاریہ 6 روپے رکھے گئے جس کا کُل تخمینہ 87 اعشاریہ 2 ارب روپے ہے۔
بجٹ میں انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کی تعمیرِ نو کیلیے 1 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ اس کا کُل تخمینہ 2 ارب روپے ہے۔ اسی طرح صحت کے مراکز پر کیتھ لیب کی سہولت کُل تخمینہ 2 اعشاریہ 4 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟