چوروں نے الیکشن کمیشن کے افسران بن کر تاجر سے لاکھوں روپے لوٹ لیے

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں چوروں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے افسران کا روپ دھار کر تاجر سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ انڈین میڈیا کے مطابق کولہاپور ضلع میں اسمبلی انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کے حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم چوروں نے […]

 0  0

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں چوروں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے افسران کا روپ دھار کر تاجر سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

انڈین میڈیا کے مطابق کولہاپور ضلع میں اسمبلی انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کے حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم چوروں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

الیکشن کمیشن نے ضلع کے داخلی راستوں پر معائنے کیلیے ٹیمیں تشکیل دیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے افسران کا روپ دھارا اور سبھاش لکشمن نامی تاجر کو لوٹا۔

سبھاش لکشمن منگل کی علی الصبح کام ختم کرنے کے بعد ہوٹل لوٹ رہا تھا کہ راستے میں اسے چوروں نے روک لیا اور اپنا تعارف الیکشن کمیشن کے افسران کے طور پر کروایا۔ ملزمان نے گلے میں جعلی کارڈ پہن رکھے تھے تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔

ملزمان نے سبھاش لکشمن کی گاڑی کی تلاشی لی تو انہیں ساڑھے 25 لاکھ روپے سے بھرا ہوا بیگ ملا۔ چوروں نے تاجر کو یہ کہہ کر بیگ اپنے قبضے میں لے لیا کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق آپ اتنے پیسے نہیں لے جا سکتے۔

وہ سبھاش لکشمن کو اپنی گاڑی میں بیٹھا کر سرنوبت واڑی لے گئے جہاں تاجر سے نقدی اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

سبھاش لکشمن کو جب محسوس ہوا کہ افسران کا روپ دھارے ملزمان نے انہیں لوٹ لیا تو وہ پولیس اسٹیشن پہنچے اور شکایت درج کروائی۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلیے کارروائیاں شروع کر دیں تاہم اب تک کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ پولیس کا ماننا ہے کہ ملزمان کا تعلق کولہاپور سے ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow