چمن میں ہیضے کی وباء پھیل گئی، سیکڑوں مریض اسپتال داخل
چمن میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے 600 افراد کی حالت خراب ہوگئی متعدد کی حالت تشویشناک قرار دی جارہی ہے۔ سینکڑوں مریضوں کی موجودگی میں ڈی ایچ کیو اسپتال میں بستر کم پڑگئے، انتظامیہ کو مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے ہیضے […]
چمن میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے 600 افراد کی حالت خراب ہوگئی متعدد کی حالت تشویشناک قرار دی جارہی ہے۔
سینکڑوں مریضوں کی موجودگی میں ڈی ایچ کیو اسپتال میں بستر کم پڑگئے، انتظامیہ کو مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے ہیضے کی وباکے حوالے سے ادویات کی کمی کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے ڈی جی ہیلتھ کو ٹیم اور ادویات کے ساتھ چمن جانے کا حکم جاری کردیا،
ضلعی ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ادویات ختم ہوگئیں ہیں، مزید ادویات کی ضرورت ہے، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرز کی ٹیم اور ادویات کی کھیپ لے کر کل چمن جائیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟