پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 9 کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 205 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناسکی۔ افتخار احمد کی 60 رنز […]

 0  2
پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 9 کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 205 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناسکی۔

افتخار احمد کی 60 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان محمد رضوان 32 اور کرس جارڈن 30 رنز بناسکے۔

عامر جمال نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مہران ممتاز اور نوین الحق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے اور سلطانز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

کپتان بابر اعظم نے شاندار 64 رنز کی اننگز کھیلی، صائم ایوب بھی 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ٹام کوہلر کیڈ مور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسیب اللہ خان 31 رنز بنا کر جارڈن کو وکٹ دے بیٹھے،

رومن پاول نے 23 رنز بنائے جبکہ عامر جمال 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس جارڈن نے دو وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی نے ٹیم میں حسیب اللہ، آصف علی، نوین الحق کی واپسی ہوئی ہے جبکہ مہران ممتاز کو ڈیبیو کروایا جارہا ہے۔

 ملتان سلطانز کی ٹیم میں عثمان خان کی جگہ ڈیوڈ ملان کو شامل کیا گیا ہے, آفتاب ابراہیم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

ملتان سلطانز 7 میں 6 میچ جیت کر فائنل فور میں جگہ بناچکے ہیں۔

باہمی مقابلوں میں ملتان سلطانز کو برتری حاصل ہے، 14 میں سے 10 میچ جیتے ہیں، پہلے مرحلے میں زلمی نے ملتان کو 5 رن سے شکست دی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow