پیزا ڈیلیور کرنے والی خاتون نے کسٹمر کا انگوٹھا چبا کر کاٹ ڈالا
ہیمپشائر: برطانوی قصبے ایلڈرشاٹ میں ایک پیزا ڈیلیور کرنے والی ایک خاتون نے غصے میں آ کر اپنے کسٹمر کا انگوٹھا چبا کر کاٹ ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلیورو نامی سروس سے جڑی 35 سالہ جینیفر روچا نے 36 اسٹیفن جینکنسن کا انگوٹھا اس وقت چبا کر کاٹ ڈالا جب ایلڈرشاٹ میں ایک غلط […]
ہیمپشائر: برطانوی قصبے ایلڈرشاٹ میں ایک پیزا ڈیلیور کرنے والی ایک خاتون نے غصے میں آ کر اپنے کسٹمر کا انگوٹھا چبا کر کاٹ ڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلیورو نامی سروس سے جڑی 35 سالہ جینیفر روچا نے 36 اسٹیفن جینکنسن کا انگوٹھا اس وقت چبا کر کاٹ ڈالا جب ایلڈرشاٹ میں ایک غلط پتے پر 57 پاؤنڈ کا پیزا پہنچانے پر کسٹمر نے روچا کے ساتھ کوڈ پر جھگڑا کیا، پیزا ڈیلیوری کا واقعہ 14 دسمبر 2022 کو پیش آیا تھا۔
جینیفر روچا کو اس جرم کے لیے جیل بھیجا جا سکتا ہے، مقدمے سے معلوم ہوا کہ جب جینکنسن غلط پتے پر اپنی ڈیلیوری لینے گئے تو خاتون کے ساتھ ان کا جھگڑا شروع ہو گیا اور جب اس نے اپنا ہاتھ بلند کیا تو روچا نے اس کا انگوٹھا چبا کر کاٹ ڈالا۔
جینیفر روچا کو ونچسٹر کراؤن کورٹ میں بالقصد شدید جسمانی نقصان پہنچانے کے مقدمے کا سامنا کرنا تھا تاہم اب اس نے بغیر ارادے کے سنگین جسمانی نقصان کا اعتراف کر لیا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جینکنسن اس حملے سے مستقل طور پر معذور ہو گئے ہیں اور انھیں 11 گھنٹے کا آپریشن کرنا پڑا تھا۔
واقعے کو یاد کرتے ہوئے جینکنسن نے میڈیا کو بتایا کہ ’’مجھے صرف اتنا یاد ہے کہ میں اسے ہٹانے کی کوشش میں اس کا ہیلمٹ ہلا رہا تھا، اس نے پوری قوت کے ساتھ میرا انگوٹھا چبا کر الگ کر دیا اور اس سے خون کی دھار بہہ نکلی۔‘‘
جینکنسن کا کہنا تھا کہ انھیں شرٹ کے بٹن بند کرنے اور جوتوں کے فیتے باندھنے میں سخت مشکل پیش آئی، جس پر اس جیسی بنیادی مہارتیں انھیں دوبارہ سیکھنی پڑیں۔ جینکنسن پلمبر کے طور پر کام کر رہے تھے، اس واقعے کی وجہ سے وہ بے روزگار ہو گئے تھے، اور ان کا اپنی نوزائیدہ بیٹی کی ماں سے رشتہ بھی ٹوٹ گیا تھا۔
واقعے کے بعد جینیفر روچا کی ملازمت بھی ختم کر دی گئی تھی، عدالت نے اس کیس میں سزا سنانے کی تاریخ مؤخر کر دی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟